ناساؤ، 5 /دسمبر(ایس او نیوز آئی این ایس انڈیا)ٹائیگر ووڈس گرچہ کورس پر اپنی واپسی کو لے کر بحث میں رہے ہوں، لیکن جاپان کے ہیدیکی متیوسوما نے 2016ہیرو ورلڈ چیلنج گولف کا خطاب جیت لیا اور جیتنے کے بعد کہا کہ اس عظیم گولفر کی میزبانی میں ہونے والا ٹورنامنٹ جیت کر وہ فخر محسوس کررہے ہیں۔15ماہ بعد کورس پر لوٹے ووڈس 17کھلاڑیوں میں 15ویں نمبر پر رہے جنہوں نے آخری دور میں چاراوور76کااسکور کیا۔ووڈس نے کہاکہ میں نے اس ہفتے کچھ برڈی لگائے جو اچھی بات ہے، میں جارحانہ طریقے سے کھیل رہا تھا، میں نے کچھ غلطیاں بھی کیں، مثال کے طورپر آج دو بار 7 کا اسکور کیا۔متیو سوما نے آخری دورمیں 73کااسکور کیا، یہ گزشتہ 5 ٹورنامنٹوں میں ان کی چوتھی جیت ہے، ریو اولمپکس کے سلور میڈل فاتح سوئیڈن کے ہنرک اسٹینسن دو ا سٹروک پیچھے رہے۔